پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے رد کر دیا، وزیراعلی پنجاب

Nov 01, 2021 | 12:40

ویب ڈیسک

 جتنی جماعتیں اس اتحاد میں ہیں، کاش اتنے لوگ بھی جمع کرلیتی، عثمان بزدار کا بیان 

 وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا، جتنی جماعتیں اس اتحاد میں ہیں، کاش اتنے لوگ بھی جمع کرلیتی ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بند گلی میں جلسہ کرنا ان کی پتلی سیاسی حالت زار پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے، لوگوں نے جلسے سے لاتعلق رہ کر ثابت کیا وہ منفی سیاست نہیں بلکہ ترقی چاہتے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، پی ڈی ایم نے تسلسل کے ساتھ منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی، ان کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا نہ آئندہ ہے۔

مزیدخبریں