دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو یکم نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ67لاکھ706ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ59 لاکھ 70ہزار785مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ42لاکھ73ہزار300مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ18لاکھ 10ہزار855مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد91لاکھ442،روس میں 83لاکھ77ہزار984، ترکی میں 80لاکھ32ہزار958 اور فرانس میں 72لاکھ68ہزار527 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 59لاکھ24ہزار638 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ88ہزار807تک پہنچ گئی ہے۔