مصر میں واٹس ایپ پر شوہر سے گالم گلوچ کرنے والی خاتون کو50ہزار پاﺅنڈ جرمانہ

Nov 01, 2021 | 16:46

ویب ڈیسک

مصر میں ایک عدالت نے اپنی نوعیت کے پہلے فیصلے میں واٹس ایپ پر شوہر کے ساتھ گالم گلوچ پر خاتون کو جرمانے کی سزا سنا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازم خاتون کی جانب سے واٹس ایپ پر شوہر کو گالیوں سے نوازنے اور برا بھلا کہنے پر 50 ہزار مصری پاﺅنڈزکا جرمانہ عائد کر دیا۔کئی ماہ قبل شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس پر 30 سالہ بیوی نے اپنے 43 سالہ شوہر کو واٹس ایپ پر گالم گلوچ پر مشتمل پیغامات بھیجے۔ شوہر نے بیوی کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں ان نازیبا پیغامات کو بھی منسلک کر دیا۔شوہر کے وکیل ایڈوکیٹ اسماعیل سلاوی کے مطابق ان کے موکل نے عدالت کے سامنے یہ موقف پیش کیا کہ ان کی بیوی نے واٹس ایپ سروس کو برائی میں استعمال کیا۔وکیل نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتون کو 2003 کے ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کے آرٹیکل 76 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں