پاکستان ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی  سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ  گلریز اختر جہاں فانی سے کوچ کرگئے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی  سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ  گلریز اختر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی عمر 78 برس تھی انہوں نے 1968 میکسیکو اولمپکس  میں گولڈ میڈ ل حاصل کیا۔1968 میکسیکو اولمپکس فائنل میں لیفٹ ہاف کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے گول کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے والے اولمپین گلریز اختر  نے 1970 بینکاک ایشین گیمز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ راولپنڈی میں پیدا ہونے والے قومی کھیل کے شاندار کھلاڑی نے لاہور میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں  لی۔اولمپین گلریز اختر مرحوم موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب  چاند پروین کے شوہر تھے۔ اولمپین گلریز اختر مرحوم کے انتقال پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم گلریز اختر اولمپین  نے اقوام عالم میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا اور ملک و ملت کا نام روشن کیا۔ انکے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سوگوار ہے۔ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن