ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے: چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی

Nov 01, 2021 | 20:41

ویب ڈیسک

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی سے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب سید طارق محمود الحسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں قمر الزمان گھرکی، محمد شاہد زمان اور مبین سلطان جبکہ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے سید طارق محمودالحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے تارکین وطن کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنانا ضروری ہے، ان کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی.

مزیدخبریں