آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نےسری لنکا کو 26 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔جوز بٹلز نے رواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 67 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جوز بٹلز اگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں سنچری اسکور کی۔اس کے علاوہ کپتان اوئن مورگن نے 40 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے ہراسنگا ڈی سلوا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکرورلڈ کپ سے باہر کردیا
Nov 01, 2021 | 22:56