مارشل لاء لگانا ہے تو لگادیں مجھے کیا ڈرا رہے ہیں، عمران خان

Nov 01, 2022 | 00:08

ویب ڈیسک

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مارشل لاء لگانا ہے تو لگادیں، مجھے کیا ڈرا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جو حرکتیں اب ہورہی ہیں، ایسی تو پرویز مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے 6 ماہ میں ہر حربہ استعمال کیا گیا، پرویز مشرف کے دور میں کبھی میڈیا پر پابندی، دھمکیاں اور ایف آئی آر نہیں دیکھیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہم پر مصنوعی سیٹ اپ تھوپ کر بیٹھے ہیں، اسلام آباد میں جب عوام آئے گی کمزور دل والے برداشت نہیں کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم اسلام آباد پہنچے گی، وفاقی دارالحکومت میں کوئی انتشار نہیں ہوگا، ہم قانون اور آئین کے بیچ میں رہیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی نے کہا یہ چور ہیں پھر این آر او دے کر ہم پر مسلط کردیا، الیکشن سے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پریس کانفرنس کرے گا وہ عوام میں ذلیل ہوگا، میرا مقصد صرف قانون کی حکمرانی ہے، ہم نے اداروں سے لڑائی نہیں لڑنی۔

مزیدخبریں