دریا ئوں ، آبی ذخائر میں پانی کے اعدادوشمار جاری،تربیلاڈیم میں پانی کی سطح کم ہوگئی

Nov 01, 2022


اسلام آباد،ہری پوری)اے پی پی(واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد30 ہزار200کیوسک اور اخراج47 ہزارکیوسک، دریائے  کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار400کیوسک اور اخراج8ہزار400کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد16ہزار800کیوسک، اخراج16ہزار800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5ہزار100کیوسک اور اخراج  31 ہزارکیوسک، دریائے  چناب  میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد9ہزار100کیوسک اور اخراج 1ہزار 600کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1530.95 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.758 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ 

مزیدخبریں