بریسٹ کینسر آگاہی مہم،لاہور سمارٹ سٹی نے پولو ان پنک ٹورنامنٹ

Nov 01, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) گزشتہ روزپولو کلب نے لاہور سمارٹ سٹی کے تعاون سے اکتوبر میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کو یاد گار بنانے کےلئے الزیم کے زیر اہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔ تقریب کی میزبانی معروف اداکاریہ عائشہ عمر نے کی اور اس موقع پر قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ امریکہ،بیلجئم،کینیڈا اور آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی پولو کے اس دلچسپ کھیل میںحصہ لیتے دکھائی دیئے اور جبکہ اس موقع پر ایک خصوصی ونٹیج کار شو،ٹینٹ پیگنگ اور لائیو میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔لاہور سمارٹ سٹی کے سی ای او عمران زاہد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”پولو ایک باوقار بین الاقوامی کھیل ہے ،جو لوگوںکے درمیان بے مثال تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔ایک سر کردہ ریئل سٹیٹ ڈیولپر کے طور پر ہمیںبریسٹ کینسر سے آگاہی کے سلسلے میںاس سال پولو ان پنک پیش کرنے اور اس نیک مقصد کےلئے پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ دینے پر ہمیں فخر ہے۔لاہور اسمارٹ سٹی پہلے ہی سٹیٹ آف دی آرٹ پنک ربن بریسٹ کینسر اسپتال اورڈائیگنوسٹک سینٹر کی تعمیر کےلئے اراضی عطیہ کرچکا ہے۔“لاہور پولو کلب کے صدرنے کہا کہ ”ہر برس رفاحی مقصد کےلئے منعقد کئے جانیوالے پولو ان پنک کا مقصد خواتین میںبریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کا فروغ ہے جبکہ لاہور پولو کلب کے مطابق اس ٹورنامنٹ میںمجموعی طور پر11ٹیمیںشریک تھیں،جنہیں 2 پولز میںتقسیم کیا گیا اور ہر ٹیم میںغیر ملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔‘پنک ربن پاکستان آرگنائزیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے عمر آفتاب نے بتایا کہ ”پنک ربن آرگنائزیشن نے لاہور میںبریسٹ کینسر ہسپتال کی او پی ڈی کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی یہ ہسپتال مکمل طور پر فعال ہوجائیگا ،جس سے مریضوںکو فائدہ ہوگا۔“لاہور سمارٹ سٹی(ایل ایس سی)حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ،فیوچر ڈیولپمنٹس ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ اور Surbana Jurongپرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے جو کہ دنیا بھر میںکام کرنے والی ٹاپ ریئل سٹیٹ ڈیولپرز،ماسٹر پلانرز اور ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیاںہیں،جن کا مقصد ایسے جدید ترین اسمارٹ شہروںکی تعمیر ہے ،جہاں عیش و عشرت کی زندگی کے ساتھ ساتھ مساوی اقتصادی مواقع بھی فراہم کئے جائیں۔

مزیدخبریں