مری(نامہ نگار خصوصی ) ملکہ کوہسار مری گہرے سیاہ بادلوں اورٹھنڈی ہوائوں کی لپیٹ میں لے رہی جسکے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ مری میں امسال موسم سرماء کی برفباری کاآغاز ہوگا ۔ایسے میں بدلتے ہوئے موسمی تیور کودیکھتے ہوئے ضلعی اورتحصیل انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے ،اس حوالے سے جناح ہال مری میں یکم نمبر دن تین بجے ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری احمدحسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرمری صاحبزادہ محمد یو سف،سمیت مری کے کارواری اداروں کے عہدیدارپولیس حکام ،سٹی ٹریفک پولیس ،محکمہ ہائی وے مری کے افسران سمیت مری کے تمام سٹیک ہولڈرز، متعلقہ سرکاری اداروں کے ذمہ داران شرکت کرینگے۔ اجلاس میں برفباری کے حوالے سے تمام محکموں کے ذمہ داران اپنے موجود وسائل ،مشینری،مزید ضروریات اوردیگر انتظامات کے حوالے سے ضلعی حکام کو بریفنگ دینگے ۔اجلاس میں موسم سرما خصوصاً برفباری کے دوران فول پرو ف انتظامات ،سیاحوں اورمقامی لوگوں سہولیات اورتحفظ کی فراہمی پر حتمی فیصلے کئے جائینگے۔