کرونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم کو کامیا ب کر یں گے ، اے سی کلرسیداں 


 کلر سیداں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں محمد اعجاز نے انسداد کورونا کی دوسری ڈوز لگانے کی 6 روزہ مہم کے لیئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو اس موذی وائرس سے بچایا جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت بردا شت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی مراکز قائم کر کے مفت ویکسینیشن کی سہولت فراہم کر رہی ہے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائے تاکہ اس مرض کے پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکار فیلڈ میں فعال ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے مکمل چھٹکارہ حاصل کرنے کا واحد حل صرف اور صرف ویکیسنیشن کا عمل مکمل کروانا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن