کلر سیداں (نامہ نگار)معروف عالم دین مولانا ربنواز حنفی نے کہا ہے کہ پیغمبر انقلاب حضرت محمدؐ نے دعوے نہیں کیئے عملا ًانقلاب برپا کر کے رنگ و نسل سے بلاامتیا ز لوگوں کو ایک لڑی میں پرو کے مساوات کا عملی مظاہرہ کیا۔انہوں نے سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیراہتمام پیغمبر انقلاب کانفرنس کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،محسن نوید سیٹھی،مولانا قاسم چلاسی،مولانا جنید حنفی، مفتی محمد آکاش عباسی،قاری عبدالحفیظ،مولانا نعمان عباسی،شیخ قمراسلام کے علاؤہ علمائے اکرام اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مولانا حق نواز حنفی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ جمہوری نظام میں ہمارے مسائل کا کوئی حل موجود ہی نہیں،مسائل کے حل کا واحد راستہ خلافت راشدہ کا نفاذ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس میں پگڑی والوں نے قرآن کو و سنت کی فیوض و برکات کی بدولت افغانستان میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اجتماع سے مفتی بلال عمر،مفتی عبداللہ ابن عباس،حافظ محمد احسان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
حضرت محمدؐ نے دعوے نہیں کیئے عملا ًانقلاب برپا کیا،مولانا ربنواز حنفی
Nov 01, 2022