قبل ازوقت انتخابات ملک میں انتشار کا باعث ہے،شیخ آفتاب 

Nov 01, 2022


 حضرو(نمائندہ نوائے وقت  )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات ملک میں انتشار کا باعث ہے ملک کی سلامتی کیلئے تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں خان صاحب کا لانگ مارچ صرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اپنے محسنوں پر تنقید کرنے سے پہلے عمران خان پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ملکی بقاء اور سلامتی کا تقاضہ ہے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں قبل ازوقت انتخابات ملک میں انتشار ،عدم استحکام کا باعث ہو نگے کپتان خان پہلے کی طرح اب بھی این آر او کی بنیاد پر قوم کو گمراہ کرنے لگے ہیں جھوٹ کی بنیاد پر قائم بیانیہ زیادہ دیر نہیں چلا سکتے۔

مزیدخبریں