لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) آئر لینڈ ویمن کرکٹ کی کپتان لورا ڈیلانی نے لاہور کے موسم کو چیلنج قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ ہم جلد موسم سے ہم آہنگ ہو جائیں گے۔آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلنی ہے۔آئرش کپتان لورا ڈیلانی نے کہا کہ پاکستان پہنچنے پر ہمارا بہت اچھا استقبال کیا گیا ، ہمارے پاس کوالٹی ٹیم کا ان کے ہوم گراؤنڈ پر مقابلہ کرنے کا اچھا موقع ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمارے لیے مشکل ہو گا، لیکن ہمیں اس کی خوشی ہے کہ ہم پہلی آئرش ٹیم ہیں جو پاکستان آئی ہے۔