لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اگلے میچ کے لیے قومی سکواڈ آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے سڈنی پہنچ گیا۔اب3 نومبر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سڈنی کرکٹ گرانڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے باوجود پاکستان کیلئے اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے۔پاکستان کی رسائی کا انحصار گروپ میں مزید اپ سیٹ نتائج پر ہے اور جنوبی افریقہ کے تین میچز میں پانچ، انڈیا کے چار پوائنٹس ہیں۔پاکستان کیلئے اپنے دونوں میچز جیتنا لازمی، بھارت اور جنوبی افریقہ کی شکست بھی ضروری ہے۔بنگلا دیش یا زمبابوے میں سے ایک ٹیم کی بھارت کے خلاف جیت پاکستان کیلئے ضروری ہے، اگر بھارت کو ایک اپ سیٹ شکست ہوتی ہے تو اس کے 6 پوائنٹس رہیں گے۔پاکستان کو چھ پوائنٹس پر آنے کیلئے بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں، اگر پاکستان جنوبی افریقہ کو اور جنوبی افریقا نیدرلینڈز کو شکست دے تو پاکستان بھارت ٹائی ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت پوائنٹس پر برابر ہوئے تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔