چوتھی کومبیکس ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ


کراچی(اسپورٹس رپورٹر )چوتھی کومبیکس ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے پہلے روز منگل کو جونیئرز کی 10 کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں میزبان پاکستان مصر،عمان،ایران،اورنیپال سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے گذشتہ روز کھلاڑیوں کے وائنگ (weighting ا ور ڈراز(draws) کا مرحلہ مکمل کیا گیا دریں اثناء پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمر سعید نے قومی ہیڈ کوچ یوسف کرامی کے ہمراہ پی ایس بی کے لیاقت جمنازیم میں ایشین چیمپئین شپ کیلئے پاکستانی ٹیم میں آفیشل کٹس اورٹریک سوٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر جونیئرز کیٹیگریز میں حصہ لینے والی علیزے ندیم نے کہا کہ وہ میڈل کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔ قومی اسکواڈ میں شامل ہارون خان، قومی کھلاڑی نقش ہمدانی کاکہنا تھا کہ صرف ملک کیلئے جیت کے جذبے کے ساتھ لڑیں گے اور اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...