کراچی ( کامرس رپورٹر) انڈس موٹرکمپنی نے اپنی سماجی ذمہ داری گاڑیوں سے بالاتر مفادات کے تحت ہینڈز پاکستان کو یہاں گڈاپ میں اپنے آفس میں منعقدہ چھوٹی سی تقریب میں 10 جدید وہیل چیئرز تحفے میں دی۔آئی ایم سی کے ہیڈ آف سی ایس آراورکارپوریٹ کمیونیکیشن اسد عبداللہ نے وہیل چیئرز ہینڈز کے سی ای او شیخ تصور احمد کے حوالے کیں۔ہینڈز پاکستان کا شمار پاکستان کے سرفہرست غیر منافع بخش اداروں میں ہوتا ہے جو معاشرے کے پسماندہ افراد کو صحت،تعلیم، روزگار، پانی، سینی ٹیشن،انفراسٹرکچر اور آفات کے خطرات کو کم کرنے کے حوالے سے خدمات فراہم کررہا ہے۔ آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا’’"ــ موبیلیٹی فار آل " ٹویوٹا کے مستقبل کے ٹرانسفارمیشنل وژن کا حصہ ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جامع اور قابل رسائی موبیلیٹی فراہم کرنے کے لئے طریقے تلاش کررہاہ ے۔ہینڈز کئی عشروں سے ملک بھر میں طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین کام انجام دے رہا ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا’’ہمارا یہ چھوٹا سے اقدام ہینڈز انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر میں معذوریوں کا شکار ہمارے بھائی اور بہنوں کوبااختیا ربنانے میں مدد دے گاتاکہ دسترس کے حوالے سے چیلنجوں سے نمٹتے ہوئے زیادہ آزاد زندگی گزار سکیں۔ہم زیادہ جامع ماحول تشکیل دینا چاہتے ہیں اور ہم نے حال ہی میں نیاز ملک کو اپنا سفیر برائے روڈ سیفٹی مقرر کیا ہے جو ایک حادثہ میں بچ گئے تاہم حادثہ نے انہیں مفلوج بنادیا لیکن وہ دوسروں کیلئے ایک شاندار مثال ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ صرف مضبوط معذوری ہی اختلافات کو قبول کرنے اور ان کا احترام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘‘اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ہینڈز پاکستان، شیخ تنویر احمد نے کہا’’ہم آئی ایم سی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے معذور افراد افراد کو معاشرے میں آزادانہ زندگی گزارنے میں مدد دینے کے ہمارے مشن میں ہماری اعانت کی۔ ہم ہنر سکھانے اور سفرکیلئے تربیت سے لے کر ایڈوکیسی اور ایک سازگار ماحول فراہمی تک یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں ، ہر وہ چیز جو ایک معذور شخص کو خود مختار بنانے میں مددگار ہے ۔‘‘ہینڈز انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر ( ایچ آئی ایل سی ) ایک ایڈوانس سینٹر ہے اور معذور افراد کیلئے ایک منفرد وسائل ہے جس کا انتظام او انصرام معذور افراد کے پاس ہے۔
انڈس موٹرزکا ہینڈز پاکستان کو 10 جدید وہیل چیئرز کا تحفہ
Nov 01, 2022