کراچی(کامرس رپورٹر)کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ، پورٹ قاسم محمد جمیل ناصر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں، کسٹم کا سسٹم بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں، جبکہ سنگل ونڈو سسٹم از خود بہت سارے مسائل حل کر دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے دورے پر کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر فرازالرحمان، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، سابق صدور مسعود نقی، احتشام الدین، ایڈیشنل کلکٹر زکسٹمز پورٹ قاسم، محمد حارث انصاری، ہارون وقار ملک سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے۔ کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر نے مزید کہا کہ کسٹمز کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ بزنس کمیونٹی کا ساتھ دیا، بیشتر امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز دیانتداری سے کاروبار کر رہے ہیں تاہم چند لوگ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں جس کے باعث محتاط رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شپمنٹس پر کلکٹر نظر نہیں رکھ سکتا، تاہم کسی بھی مسئلہ کی صورت میں بزنس کمیونٹی براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوائد و ضوابط کے تحت کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم پالیسی ساز نہیں تاہم کاٹی اگر وزارت تجارت کو اپنی تجاویز پیش کرتے تو ہم اس میں بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام تجارت میں سہولیات فراہم کرنا ہے، دنیا کے جدید ترقی یافتہ ممالک بھی 100 فیصد مسائل دور نہیں کرسکتے تاہم ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ مسائل فوری حل ہوں۔ اس سے قبل کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے کہا کہ ڈیٹینشن چارجز اور شپنگ کمپنیز کی ناجائز منافع فوری نے تاجروں کیلئے تاجروں کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شپنگ کمپنیز نے ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز غیر معمولی طور پر بڑھا کر 125 ڈالر یومیہ کر دئیے جا سے کسمٹر اور دیگر مسائل پیش آتے ہیں۔ کاٹی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا شعبہ بہت فعال ہے، ہم مختلف تجاویز تیار کر رہے ہیں جو جلد وزارت تجارت کو پیش کریں گے جس سے کسٹمز اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پیش آنے والے بیشتر مسائل حل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کو پی ایس ڈبلیو سمجھنے میں دشواری پیش آر ہی ہے، جس کی نشاندہی کر چکے ہیں۔ تاہم کسٹم کلیئرنس میں سسٹم بہت فعال ہے۔ تاہم لکژری آئٹم کی اجازت حکومت دے چکی ہے تو Remittance not involved کے انتخاب پر ترجیح دینی چاہیے تاکہ ملک کا قیمتی زر مبادلہ باہر نہ جائے۔ فراز الرحمان نے کہا کہ کاٹی کا کردار ملکی معیشت میں انتہائی اہم ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق کاٹی سے ہے۔ سابق صدر اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مسعود نقی نے کہا کہ کسٹم کا سسٹم انتہائی م¶ثر ہے، تاہم PSW، 84 اور 85 میں مسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق کچھ مسائل ایسے میں جو حقیقت میں خلاف ورزی نہیں ہوتے ایسے مسائل کو حل کرنے میں طویل عرصہ ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال درآمدات اور برآمدات میں کمی کا امکان ہے، کسٹمز کے مسائل تیزی سے حل ہوں تو تجارت کو فروغ مل سکتا ہے۔
کاٹی