جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت ) جہانیاں میں ایک بار پھر بلیک میلر خواتین گروہ متحرک ہوگیا دنیاپور کے رہائشی شخص کو موبائل فون پر جال میں پھانس کر نواحی اڈا چوک میتلا پر بلوا لیا پھر گھر لے گئیں جھوٹا وقوعہ بناکر وڈیو بنا لی. بعدازاں 15پر کال کی گئی سب انسپکٹر اکرام شاہ موقعہ پر پہنچے ملزم کو گرفتارکر کے تھانہ میں تین گھنٹے تک بٹھائے رکھا سیکیورٹی اہلکار کی مدد سے ملزم کے ورثاء سے دولاکھ روپے میں ڈیل کی گئی اور وقوعہ کو جھوٹا قرار دیکر ملزم کو چھوڑ دیا. دو لاکھ روپے بلیک میلر گروہ اور پولیس اہلکاروں نے آپس میں بانٹ لئے. شہریوں نے انکو ائری کا مطالبہ کیا ہے۔