خانےوال، میاںچنوں(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار‘ خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ پولےس آفےسرنعےم عزےز سندھو نے شہرےوں کی دادرسی کے لےے سائلےن کی درخواستوں کی سماعت کی اورمتلعقہ پولےس افسران سے مسائل کو فوری اورمےرٹ پر حل کرکے رپورٹس طلب کےں ۔ نعےم عزےز سندھو نے مےڈےا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جرائم کی بےخ کنی اورانسانےت کی خدمت مےری اولےن ترجےح ہے ۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو نے ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں کے نمائندہ صحافتی وفود سے ملاقات کی ڈی پی او خانیوال نعیم عزیز نے کہاکہ ڈکیتی اور چوری کی ایف آئی آر فوری درج کی جائے۔دریں اثناءڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال نعیم عزیز سندھو نے اچانک تھانہ چھب کلاں کا دورہ کیا،اس دوران اے ایس آئی کو پراپر گشت نا کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا جبکہ کانسٹیبل کو معطل اور نائیٹ محرر کوایک ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔