ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا‘ رائیونڈ میں شہریوں کا احتجاج


لاہور‘ رائیونڈ (نامہ نگاران) ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ مصطفیٰ ٹاؤن  میں غیاث کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ‘ زیورات، موبائل فون  اور دیگر سامان، ہنجروال میں نوید اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 53 ہزار‘ زیورات اور موبائل فون، لٹن روڈ  میں فہیم سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 15ہزار اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں شاہد سے 60ہزار اور موبائل فون ، ساندہ میں شہباز سے 58 ہزار اور موبائل فون، سمن آباد میں فاروق سے 40 ہزار اور موبائل فون، ملت پارک میں عاصم سے 22 ہزار اور موبائل فون، راوی روڈ  میں عرفان سے 15ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں رزاق سے12ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس سی میں راہول مسیح سے 2ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے شالیمار  کے علاقے میں اسدکے گھر سے16لاکھ روپے‘  زیورات، گھڑیاں، پرفیوم اور دیگر سامان‘ مانگا منڈی اور جوہر ٹاؤن سے2 کاریں، شفیق آباد سے رکشہ جبکہ ٹاؤن شپ، گوالمنڈی، ریس کورس، گارڈن ٹاؤن، غالب مارکیٹ، رائیونڈ سٹی، سندر، گلشن اقبال اور نولکھا  سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ رائیونڈ کے نواحی علاقہ بابلیانہ کا رہائشی اسامہ سے 4 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل، موبائل فون اور 70 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے، دن دیہاڑے ڈکیتی، راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے پولیس حکام سے اضافی نفری کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...