اسلام آباد(وقائع نگار)تحریک انصاف نے جی نائن میں جلسے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو دوبارہ درخواست جمع کرا دی۔درخواست میں انتظامیہ کے سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، دوسری جانب جلسے کی اجازت کیلئے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا دیا۔تحریک انصاف کے رہنمائوں بابراعوان اورعلی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی اور جلسے کیلئے این او سی سے متعلق تفصیلی درخواست جمع کروائی۔رہنمائوں نے انتظامیہ سے 4 نومبر کو جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان جلسے اور دھرنے کا جلد این او سی جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی ہے ۔
درخواست جمع
تحریک انصاف نے جی نائن میں جلسے کیلئے انتظامیہ کو دوبارہ درخواست دیدی
Nov 01, 2022