ادارے‘ سیاستدان ایسے فیصلے کریں جو عوام کو قبول ہوں: زبیر احمد ظہیر



لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ تمام اداروں اور سیاستدانوں کو چاہیئے کہ وہ عوام کی اجتماعی سوچ اور فکر کے مطابق ملک و ملت کے فیصلے کریں جو عوام کیلئے قابل قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مینڈیٹ کھو چکے ہیں اور بار بار انتخابات کے ذریعے عوام ان کو ہر جگہ مسترد کر چکے ہیں۔ اس لئے ملکی سلامتی، قومی اتحاد اور جمہوری سوچ کا تقاضہ یہ ہے کہ عوام کے اجتماعی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اہتمام کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز مرکز توحید و سنت مصطفی آباد قصور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ حقیقتوں کو تسلیم کرلینا ہی وسیع تر ملک و ملت کے مفاد میں بہترین فیصلہ ہوگا۔ جن لوگوں کو عوام نہیں چاہتے ہیں ان کو زبردستی مسلط کرنے کے فیصلے ملک و ملت کیلئے پہلے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوچکے اور آئندہ بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اداروں کا عوام کو احترام کرنا چاہیئے اور اداروں کو عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیئے۔ سب کی رائے غلط ہو سکتی ہے پوری قوم یا عوام کی اجتماعی رائے اور اجتماعی فیصلہ غلط نہیں ہو سکتا۔
زبیر احمد ظہیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...