عمران خان کا مارچ خونی ، پاکستان میں فساد ،بربادی مقصد ہے:حمزہ شہباز 


لاہور ( این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کا مارچ خونی ہے، پاکستان میں فساد اور بربادی اس کا مقصد ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی صدف کے کنٹینر ٹرک تلے کچل کر جاں بحقہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون رپورٹر صدف کی ناگہانی موت پر دلی افسوس ہوا، مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر کے لئے دعاگو ہوں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک محنتی خاتون رپورٹر عمران نیازی کے اقتدار کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئی۔ عمران خان کا مارچ خونی ہے، پاکستان میں فساد اور بربادی اس کا مقصد ہے۔ 
حمزہ شہباز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...