چک چٹھہ:گیپکوآفس میں کمپیوٹرز خراب، بلوںکی درستگی کرانیوالے خوار

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)چک چٹھہ میں واقع گیپکو کے ریونیو آفس میں بلوںکی درستگی کروانے والے صارفین کمپیوٹرز کی خرابی اور سٹیشنری نہ ہونے کے باعث رل کر رہ گئے۔ متاثرہ صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف زائد یونٹ ڈال کر بلز بھجواجانے سے وہ پریشان چلے آرہے ہیں تو دوسری جانب ریونیو آفس حافظ آباد  میں ناقص اور ابتر نظام نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے جب وہ بلز درست کروانے کے لئے جاتے ہیں تو ریونیو آفس میں کمپیوٹرز کی خرابی اور سٹیشنری کو نہ ہونے سے انہیں ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتاہے اور فوٹو کاپی کروانے کے لئے بھی انہیں شہر آنا پڑتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریونیو آفس کے ابتر نظام کو فوری طور پر درست کرکے صارفین کو مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن