نبی کریمؐ نے والدین سے حُسن سلوک کی تاکید کی: مفتی عمر رحمانی 


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام جامع مسجد صدیقہ میں سیرت النبی ؐکانفرنس منعقد ہوئی جس سے مفتی محمد عمر رحمانی آف رحیم یار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریمؐ نے والدین کیساتھ حُسن سلوک کی تاکید کی اور ان کے سامنے اونچی آواز سے بولنے سے بھی منع کیا ہے قرآن پاک میں اللّٰہ تعالیٰ نے متعدد بار اپنے حق عبادت کے بعد والدین سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے والدین سے بدسلوکی کرنے والا بدنصیب رحمت الٰہی اور جنت سے محروم  رہتاہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ والدین کی خدمت کرنے کو اپنا دینی و اخلاقی فریضہ سمجھیں ان سے ادب و احترام سے پیش آئیں ان پر اپنا مال خرچ کریں اور انکی رضا و خوشنودی میں اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی تلاش کریں۔

ای پیپر دی نیشن