شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا آر می چیف کی تقرر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو نا چاہئے اور جوڈیشری کی طرح سنیارٹی لسٹ کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی ہونی چاہئے تاکہ اس تعیناتی پر ہونے والے جھگڑے و انتشار کا خاتمہ ہو سکے۔ اختر ڈار نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ من پسند آرمی چیف لانے والے وزیر اعظم پریشانی کا شکار رہے ہیں ووٹ کو عزت دو اور نام نہاد حقیقی آزادی والے اس معاملے میں چھت میں سوراخ کرکے فرش صاف کر رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے پر شادیانے بجانا مخالفت پر گند اڈالنا ان کا وطیرہ ہے ان خیالات کا ظہار انہوںنے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وائس چیئر مین ریاض علوی ،شہباز گجر ،ظفر علی شاہ ،نصر اللہ خان ،فہد جمشید ،میاں عبدالحق ،میاں خالد شریک تھے ۔