عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر حکمران گھبراہٹ کا شکار ہیں:وقاص محمود 

بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) موجودہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے آئندہ نسلیں ان کو معاف نہیں کریں گی عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر حکمران گھبراہٹ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف امیدوار پی پی 141 چوہدری وقاص محمود مان نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی جس کا فیصلہ عوام کر یگی اور عوام کا فیصلہ ہے فوری طور پر منصفانہ الیکشن جس سے حکمران بھاگ رہے ہیں وہ جانتے ہیں کے اب عوام ان کو مسترد کرچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن