دوران ڈرائیونگ فوگ لائیٹس  کا استعمال یقینی بنایا جائے: زاہد خان

سرائے مغل(نامہ نگار) دوران ڈرائیونگ فوگ لائیٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ موٹرسائیکل پر 2 سے زائد افراد سفر سے گریز کریں۔ان خیالات کا اظہار ریسیکو1122 ایمرجنسی آفیسر آپریشنز قصور زاہد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا بدلتے موسم اور دھند کے پیش نظر تمام ڈرائیورز اپنی گاڑیوں پر فوگ لائیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکے۔انکا کہنا تھا کہ تمام ڈرائیورزحضرات اپنی گاڑیوں کے پیچھے ریفلکٹنگ ٹیپ بھی لگائیں تاکہ شدید دھند کے باعث پیچھے سے آنیوالے گاڑی کو آگے جانیوالی گاڑی واضع نظر آسکے۔

ای پیپر دی نیشن