اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں5 سے 11سال کی عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پاکستان نے کووڈ۔ 19ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز دیا گیا ہے جو 5 نومبرتک جا ری ر ہے گی کووڈ-19 ویکسی نیشن مہم کے آغاز کے موقع پر اپنے خصوصی وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور صحتمند بچے صحتمند پاکستان کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کامیاب مہم کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسین ضرور کرائیں تاکہ بچوں کو محفوظ بنا کر خاندان کے دیگر افراد کو بھی کورونا سے بچایا جا سکے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کو کووڈ۔19 سے بچائو کی ویکسینیشن کی یہ مہم 5 نومبرتک جاری رہے گی، یہ مہم پنجاب ،سندھ اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع میں بیک وقت شروع کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں صحت مند بجے صحت مند پاکستان کی علامت ہیں، ویکسین بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور ان سے دوسروں تک وائرس کی رسائی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ علما کرام، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریںعبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
عبدالقادر پٹیل
کروناویکسینیشن مہم کا دوسرا مرحلہ شروع عبدالقادر پٹیل
Nov 01, 2022