نصیرآباد (نامہ نگار)نصیرآباد کے سیاسی رہنما ڈاکٹر محمد حنیف نیچاری نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر قیادت کی عوامی خدمات سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں اور ناکامی کے بعد اب صرف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کیلئے رہگئیہیں جس سے علاقے میں منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انشاء اللہ عام انتخابات میں بھی سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی اور حاجی محمد خان لہڑی اپنی عوامی خدمات اور کارکردگی کی بنا پر عوامی طاقت اور حمایت سے مخالفین کو شکست دینگے۔ماضی میں اپنے دوراقتدار میں رہنے والے نصیرآباد کے عوامی نمائندوں نے2010ء اور 2012ء کی تباہ کن سیلاب میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے فنڈز اور امدادی سامان پر ہاتھ صاف کیے‘ملازمتیں بھی اینے رشتہ داروں اور قبیلے کے افراد کو دیں۔ نصیرآباد کے عوام نے انہیں عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی نظرانداز کردیا۔
بی اے پی کی عوامی خدمات سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں:ڈاکٹر حنیف نیچاری
Nov 01, 2022