کراچی (این این آئی)اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں معلوماتی و آگاہی سیمینار کاآغاز ہواجو کہ ایک خوش آئندا قدام ہے جس میں صحت مند غذاپھلوں، سبزیوں، خشک میوہ جات اور دیگر کے فوائد بتائے گئے جوکہ جسمانی قوت مدافعت بحال رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسرڈاکٹر محمد مسرور نے ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام اقراءیو نیورسٹی نارتھ کیمپس میں منعقدہ ”خوراک کے عالمی دن “ (World Food Day) کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا یہ ہمارانصب العین ہے کہ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ سے تعلیم یافتہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے ساتھ اقراءیونیورسٹی کا بھی نام روشن کرسکیں یہ سیمینار اسی جانب ایک قدم ہے۔مہمان خصوصی انٹیگریٹیو نیوٹریشن ہیلتھ کی کوچ امینہ مجیب خان نے کہا کہ جسم میں نیوٹریشنز کو بہتر رکھنے کے لیے تازہ سبزی، گوشت، انڈے ،دودھ ،صاف پانی، 3 وقت کا کھانا کھانے اور دیگر اشیاءکامتوازن استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے آپ کی صحت ہمیشہ بحال رہے گی اور سستی پیدا نہیں ہوگی۔انہوں نے شعبہ نیوٹریشن کے سربراہ سے گذارش کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی آگاہی سیمینار منعقد کروائیں تاکہ یہاں کے طلباءکو متوازن غذاآرام و نیند اور ورزش کی طرف متوجہ کیا جاسکے۔
پھل ، سبزیاں،خشک میوہ جات قوت مدافعت بحال رکھنے میں معاون ہیں،امینہ مجیب خان
Nov 01, 2022