ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پیچیدہ اور نازک ہے،علماءمشائخ 


کراچی (این این آئی) ملکی سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور نازک ہے،اس وقت سیاسی اورمعاشی استحکام کی ضرورت ہے،ملکی بقاﺅسلامتی کاتقاضاہے تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کر یں، اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔ملک میں ایک ایسے معاہدے کی ضرورت ہے جس سے کوئی بھی حکومت عدم استحکام سے دوچار نہ ہو، خاص طور پر قرآن و سنت کی روشنی میں میثاق معیشت نا گزیر ہے،قبل از وقت انتخابات ملک میں انتشار و عدم استحکام کاباعث ہوں گے، عوام کے مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے اور اسی نظام کے نفاذ کےلئے علماءمشائخ کوشاں ہیں۔
، ان خیالات کا ملک بھر کے علماءمشائخ کی نمائندہ تنظیم علماءمشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین جمیعت علماءپا کستان کے مرکزی نائب صدر سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے سندھ بھر کے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کیا،وفد میں عامر ضیائ،عاشق علی عباسی،دیوان ہری مل،اشفاق راجپوت،ریاض علی رضا، نیاز علی گدی،فرمان علی گدی، مکیش کمار،وحید میمن،قدوس میمن،لطیف انصاری و دیگر شامل تھے،اس موقعہ پر JUPکراچی کے جنرل سیکریٹری فقیر ملک شکیل قاسمی،خلیفہ سید مسرور ہاشمی، پیر پروفیسر محمود عالم آسی جہانگیری بھی موجود تھے۔
 احمد عمران نقشبندی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...