کراچی (این این آئی)مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن ۔ن۔سندھ کے صدر اور کراچی کے صوبائی حلقے PS-102سے ن لیگ کے امیدواریاسر عدیل شےخ، صوبائی جنرل سےکرےٹری عاقب خان تنولی، صوبائی سےکرےٹری اطلاعات عبد القدوس بلو، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہےل، سید ابرایم شاہ، حاذل لودھی نے اےک مشترکہ بیان مےں نے تحریک انصاف کے انتشار مارچ کو قومی سلامتی اور عوامی یکجہتی کے لے زہر قاتل قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ مےں مشکلات کھڑی کرنے والی ہر قوت کو قوم کے اتحاد کی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔ کسی اقتدار پرست کی انا کی تسکین کے لئے پاکستان کی قومی سلامتی اور یکجہتی کو داﺅ پر لگانے والوں کا محاسبہ عوامی عدالتوں مےں کیا جایئے گا۔صوبائی سےکرےٹری اطلاعات عبد القدوس بلو نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں نے بھی تحریک انصاف کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔
سندھ کا نوجوان اپنے صوبے کے بہترین مستقبل کے لئے مسلم لیگ(ن) کی طرف دےکھ رہا ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت عمران خان کا انتشار مارچ کراچی کی بجائے لاہور سے شروع کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بد ترین ناکامی اور عوام کا غصہ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی جی ٹی روڈ پر عمران خان کی سیاست کاخاتمہ کرنے کے لئے تیار ہے
مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن
عمران خان کے جھوٹے دعووں اور نعروں سے مرغوب نہیں ہونگے ، مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن
Nov 01, 2022