تعلیمی اداروں میںمیں کھیل ، مذ ہبی ،ثقا فتی اور دیگر اقسام کے مقابلے منعقد کیئے جا ئیں ،غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے،، محمد اقبال میمن 

Nov 01, 2022


کراچی (این این آئی)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ میری اولین کو شش ہے کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں مختلف مقابلے جن میں کھیل ، مذ ہبی ،ثقا فتی اور دیگر اقسام کے مقابلے منعقد کرا ئیں جا ئیں اور کراچی میں کے طلبہ و طالبات کو نصا بی سر گر میوںکے ساتھ دیگر سر گر میوں میں بھی شامل کیا جائے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بینک اسلامی کے تعاون سے فردوس اتحاد اور محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام کل کراچی گرلز اینڈ بوائزاسکول مقابلہ نعت کی تقریبِ تقسیم انعا مات سے خطاب کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے مقا بلہ نعت میں کراچی کے ساتوں اضلاع کے طلبہ وطالبات نے شر کت کی۔ کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ایک بہتر مستقبل کی تلاش ہے تو آپ کو اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کر نا ہوگااور نبی کریمﷺ کی زندگی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ مقام مسر ت ہے کہ اگست تا اکتو بر کراچی میں چار مقابلے اسکولوں کی سطح پر منعقد ہو
 ئے ہیں اور آج کے مقابلے کو دیکھ کر یہ احساس ہوا کہ کراچی میں نعتوں کے پڑھنے کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور حکو متِ سندھ کی دلی خوا ہش ہے کی کراچی سمیت اندرونِ سندھ کے طلبہ و طالبات ہر شعبے میں پاکستان میں اولین حثیت سا منے آئیں ۔ اس مو قع پر فر دوس اتحاد کی صدر شاہدہ پر وین کیا نی ڈی ڈی محکمہ تعلیم فر حت عزیز آر گنا ئزر غلا م محمد خان، کوآر ڈینیٹر شہلا غو ری نے بھی خطا ب کیا۔تقریب میں مخدوم سید ریاض ،جنید احمد خان محمد اخلاق اور دیگر نے شر کت کی ۔ 

مزیدخبریں