لانگ مارچ میںخاتون صحافی کی موت افسوسناک ، سیاسی رنگ نہ دیا جائے، رانا اعظم 


کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی لیبر ونگ کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری رانا محمد اعظم نے حال ہی میں ہونے والے افسوسناک حادثہ جس میں ایک خاتون صحافی صدف نعیم لانگ مارچ میں کوریج کیلئے گئیں تھیں کی حادثاتی طور پر ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ اس حادثہ کو کوئی سیاسی رنگ نہ دیں۔ پی ٹی آئی کا ہر کارکن بشمول عمران خان بھی اس حادثہ پر بہت رنجیدہ ہیں۔ انصاف لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت وکارکنان کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپوٹر صدف نعیم حادثے کی صورت میں خاتون رپورٹر صدف نعیم کی شہادت پر انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبد السمیع ، مرکزی سینئر نائب صدر عبد الصبور شاہ ، مرکزی سیکرٹری جنرل گل نمروز خان صاحب مرکزی سیکرٹری رانا اعظم ، لیبر سیکرٹری ارشد چوہان ، مرکزی عبد الرشید کاکڑ ، مرکزی نائب صدر بھاشانی شاہ ، مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ راشد خان ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عزیر جدون دیگر سینئر رہنما¶ں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔
 رانا اعظم 

ای پیپر دی نیشن