لانڈھی نمبر 6 وارداتیں روز کا معمول بن گئیں ، تھانہ کے قریب پانچ دکانوں کو لوٹ لیا گیا ،تاجر ، دکاندار اور مکین سراپا احتجاج 

Nov 01, 2022


کراچی (این این آئی)لانڈھی تھانہ کی حدود ڈاکوں ، اسٹریٹ کرمنلز اور جرائم پیشہ کا محفوظ گڑھ بن گیا قدم قدم پر وارداتیں ، مساجد ، نمازی ، خواتین ، بچے بھی محفوظ نہ رہ سکے، لانڈھی پولیس کے روئیے پر متاثرین کا احتجاجا© رپورٹ نہ کرانے سے گریز ، مکینوں میں شدید اشتعال اور خوف کا ماحول ، تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانہ کی حدود لانڈھی 89 سے لانڈھی نمبر 6 پورا لانڈھی ڈاکوں ، اسٹریٹ کرمنلز اور چوروں اور جرائم پیشہ کی جنت بن گیا ، جبکہ پولیس کی فرائض میں غفلت نے کرمنلز کے حوصلہ بلند کردیئے ، گزشتہ چند دنوں کے دوران لانڈھی تھانہ کی حدود میں وارداتوں کی انتہاءہوگئی اب نا مساجد اور نا نمازی محفوظ رہے نہ راہ گیر اور نا گاڑیوں میں سوارمسافر اور اسکولوں کے بچے بھی محفوظ نہ رہ سکے ، لانڈھی میں اب ہر طرف وارداتیں اور خوف کا ماحو ل چھا گیا ہے گزشتہ شب لانڈھی تھانہ کے قریب پانچ دکانیں لُٹ گئی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے صرف درخواست لے کرکے متاثرین کو ٹال دیا اسی دن لانڈھی نمبر 1 پر خواتین سے بھری وین کو ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ،12 اکتوبر کولانڈھی نمبر1 پر دودھ کے بیوپاری سے 13 لاکھ روپے لوٹ لیئے گئے ، 30 اکتوبر لانڈھی نمبر 6 پر موٹر سائیکل سوار سے چھینا جھپٹی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے مدعی کو زخمی کردیا ، لانڈھی تھانہ کی حدود ہر روز صبح دوپہر شام اور رات قدم قدم پر لُوٹ مار معمول کا حصہ بن گیا ہے کوئی گلی، شاہراہ محفوظ نہیں ہر طرف ڈاکوں کا قائم ہے، لانڈھی کے مکینوں میں جہاں ایک طرف خوف کا ماحول تو دوسری جانب تاجر ، دکاندار، مکین اور نوجوانوں میں شدیداشتعال بھی پایا جاتا ہے مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پولیس کے اعلی حکام نے کسی فرض شناس اور ذمہ دار پولیس افسر کوSHO تعینات نہ کیا تو کوئی بڑا واقعہ پیش آسکتا ہے ۔

مزیدخبریں