نواب شاہ (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل نے کہا کہ شہر میں آبادی اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافے کے بعد ٹریفک کی آمدرفت بڑھ رہی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے حل کے لئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تاجر تنظیمیں اور شہری تعاون کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک کو ون وے کے لئے مختلف راستوں پر لگے ہوئے ٹائر برسٹ سسٹم کو دوبارہ 15 روز کے اندر فعال بنایا جائے تاکہ گاڑیوں کی آمدرفت میں آسانی ہوسکے انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران پر زور دیا کہ وہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے مزید نفری مقرر کرکے انہیں پابند بنایا جائے کہ شہر میں گاڑیوں کی غلط پارکنگ،غلط سائیڈ سے آنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
شہریار گل