شہداءکے ایصال ثواب  کیلئے دعائیہ اجتماعات

Nov 01, 2022


میرپورخاص/حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایم کیو ایم کی جانب سے شہداءسانحہ سہراب گوٹھ اور سانحہ تیز گام شہدائ'' کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام ''سانحہ سہراب گوٹھ 31 اکتوبر 1986'' کے شہداءکی 36 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفس پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارج آفاق احمد خان، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، یوسی چئیرمینز و وائس چئیر مینز، یوسی ذمہ داران، ایلڈرز ونگ اور تحریکی ساتھی موجود تھے۔ حیدرآبادسے بیورو رپورٹ کے مطابقشہداءسانحہ 31اکتوبر1986 سہراب گوٹھ/حیدرآباد شہداءکے ایصال ثواب کیلئے ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی جانب سے میمن ہالار ہال پکا قلعہ میں فاتحہ و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق واراکین کمیٹی،حیدرآباد ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین کمیٹی،حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر راشد خلجی ،ٹا¶نز و یوسیز کے ذمہ دران، نامزد بلدیاتی امیدواران، سابق ذمہ داران،سینئر کارکنانِ،شعبہ خواتین سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔سانحہِ 31 اکتوبر 1986ءکے شہداءسمیت تحریک حق پرستی میں شہید ہونے والے تمام شہداءکیلئے اور ایم کیو ایم پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی حیدرآباد کے چیئرمین اور سابق ایم این اے وسیم حسین نے سانحہ 31 اکتوبر 1986 کے شہداءکی 36 ویں برسی کے موقع پر تمام شہداءکو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ 31 اکتوبر 1986 پاکستان کی تاریخ کا نہایت افسوسناک واقعہ ہے، شہداءکی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے سانحہ 31 اکتوبر 1986 کراچی سے حیدرآباد جانے والے درجنوں مہاجر نوجوان شہید کر دیئے گئے، شہداءکے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
ایم کیوایم دعائیہ اجتماع

مزیدخبریں