ُپنوعاقل : 2 سگے بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

Nov 01, 2022


پنوعا قل/ لاڑکانہ ( نامہ نگاران ) پنوعا قل کے نواحی علاقے میں دو سگے بھائی بھینسوں کو چرانے کے دوران پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق نعشیں گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام۔ تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے نواحی علاقے گاﺅں قادن چاچڑ میں رانو چاچڑ کے دو سگے بےٹے 07 سالہ اشفاق اور 10 سالہ عبدالسمیع پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر دونوں بھائےوں کی نعشوں کو تالاب سے نکال کر تعلقہ اسپتال منتقل کر دےا گےا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدےق کر دی نعشوں کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دےا گےا نعشوں کا گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گےا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے شہر اوستہ محمد میں مکان کی چھت گرنے سے 22سالہ محنت کش شوکت جمالی موقع پر دم توڑگیا جبکہ متوفی نوجوان کا مزدور چچا دلمراد جمالی شدید زخمی ہو گیا جنہیں ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں دوران علاج دلمراد جمالی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے، اس موقع پر جاں بحق مزدور کے بھائی مصری خان جمالی نے بتایا کہ میرا بھائی دلمراد جمالی اور بھتیجا شوکت محلے میں تعمیراتی کام کر رہے تھے کہ مکان کی چھت گرنے سے شوکت موقع پر جان بحق جبکہ بھائی دلمراد شدید زخمی ہوئے جنہیں لاڑکانہ کے چانڈکا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ہیں، ادھر متوفی مزدور کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

مزیدخبریں