تبلیغی اجتماع پرانتظامات کیلئے تمام محکموں میں رابطہ کیلئے مشترکہ کیمپ قائم کیا جائےگا،انتظامیہ کی کمشنر لاہور کو بریفنگ

Nov 01, 2022


لاہور(خبرنگار) 3نومبر 2022 کو تبلیغی اجتماع کے موقع پر انتظامات کیلئے تمام محکموں میں رابطہ کار کیلئے مشترکہ کیمپ قائم کیا جائے گا۔جس میںریسکیو1122 اور محکمہ صحت کا مشترکہ کیمپ ہوگا۔ ایمرجنسی انتظامات تیار ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریگی۔
 2550 پولیس افسران و اہلکار اور 1ہزار ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز تعینات ہونگے۔انتظامیہ نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔

مزیدخبریں