سورۃ بقرہ کے مضامین (۱۵)

مدینہ منورہ کے یہودیوںکا طرز عمل : اللہ تعالیٰ نے یہود سے اس بات کا ہؤپختہ عہد لیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کو قتل نہیں کریں گے ، نہ ایک دوسرے کو گھروں سے لے دخل کریں گے، اس عہد کی پاسداری مدینہ کے یہودیوں پر لازم تھی، لیکن وہ یہاں آکر اوس اورخزرج کی باہمی لڑائیوں میں فریق بن گئے، بنو قینقاع ، خزرج کے حلیف ہوگئے ، بنو نضیر اوربنو قریظہ اوس کے ، جنگ ہوتی تو یہود بھی ان حلیفوں کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کو قتل کرتے اورگھروں سے بے دخل بھی جب جنگ اختتام پذیر ہوجاتی تو ، بنو نضیر اوربنو قریظہ کے جو لوگ خزرج کی قید میں ہوتے ان کو بنو قینقاع فدیہ دے کر چھڑا لیتے اوربنو قینقاع کے جو لوگ اوس کی قید میں ہوتے انھیں دوسرے دو قبیلے فدیہ دے کر آزاد کراتے ، اورجب ان سے کہا جاتا کہ تم فریق مخالف کے قیدیوں کو فدیہ دے کر کیوں چھڑا رہے ہو، تو کہتے کہ ہمیں تورات میں یہی حکم دیاگیا ہے کہ قیدیوں کو فدیہ دے کر چھڑا ئیں، اوراگر ان سے یہ استفسار کیا جاتا کہ تورات میں تو یہ بھی درج ہے کہ تم ایک دوسرے کونہ تو قتل کرو اورنہ گھروں سے بے دخل ؟ توکہتے کہ ہم تو اپنے حلیف سے کیے ہوئے عہد کی پاس داری کرتے ہیں یعنی مشرکوں سے کیے ہوئے عہد کو نبھاتے ہیں اوراللہ تبارک وتعالیٰ سے کیے ہوئے عہد کو توڑتے ہیں۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعاکرنا اورنکار بھی کرنا:حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں کہ یہود اوس اورخزرج کے خلاف جنگ میںجناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے آپ کے وسیلے سے فتح وکامرانی کی دعاء کیا کرتے تھے لیکن اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو عرب میںمبعوث کردیا تو جو کچھ وہ آپ کے بارے میں اپنی کتابوں کے حوالے سے کہاکرتے تھے ، اس سے صاف مکر گئے ، ایک دن حضرت معاذ بن جبل اور حضرت بشر بن البرأ بن معرور رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا اے یہودیوں اللہ کا خوف کر اوراسلام لے آئو جب ہم مشرک تھے تو تم ہمارے خلاف حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے فتح کی دعاکرتے تھے اورتم لوگ ہی ہمیں یہ خبر دیتے تھے کہ وہ بنی (عنقریب )مبعوث ہونے والے ہیں اورتم اس بنی کے وہی اوصاف بیان کرتے تھے جو آپ کی ذات اقدس میں واقعی موجود بھی ہیں ، اس کے جواب میں بنونضیر کے سلام بن شکم نے کہا وہ کوئی بات نہیں لے کر آئے جسے ہم پہنچانتے ہوں یہ وہ بنی نہیں ہیں جن کا ہم تمہارے سامنے تذکرہ کیا کرتے تھے (ابن جریر)اس طرح وہ دانستہ حق کو چھپاتے ، اسی سورہ میں کہا کہ وہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اسی طرح پہنچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...