لاہور(خصوصی نامہ نگار) سالانہ تحفظ ناموس رسالت ریلی بسلسلہ 93 ویں عرس غازی علم الدین شہید ؒزیر قیادت مجاہد اسلام محافظ ناموس رسالت پیر اعجازاشرفی زیر صدارت پیر سید مختار اشرف رضوی نکالی گئی جس میں حاجی مختار نوشاہی ، پیر سید مرتضیٰ اشرف رضوی پیر سید ندیم رضوی فیصل اشرفی مولانا حماد اشرفی ملک عثمان شانی حاجی ریاض ملک نصیر و دیگر علماءمشائخ تاجر وکلاءطلباءمختلف شعبہ زندگی کے کثیر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مفتی اعظم عالم اسلام پیرمحمد افضل قادری نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوے کہا غازی وہ ہوتا ہے جو رسول اللہ کے گستاخ سے بدلہ لے اور اسے واصل جہنم کر دے۔ رسول اللہ ہمیشہ ماورائے عدالت گستاخان رسول کو قتل کرنے والوں سے قصاص دیت یا معافی مانگنے کا کبھی مطالبہ نہیں کرتے تھے۔ پیر اعجازاشرفی نے کہا تحفظ ناموس رسالت پر پہرہ کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔غازی علم الدین شہید کا مقدمہ قائد اعظم محمد علی جناح نے لڑ کر ثابت کیا کہ پاکستان کا آئین غازی کوسزائے موت نہیں دے گا۔آخر میں پیر اعجازاشرفی نے 93ویں عرس غازی علم الدین شہید کے موقع پر عالم اسلام پاکستان کی ترقی بلندی امن سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔دریں اثناءپنچتن پاک مشائخ کو نسل کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہید کے 93 ویں سلانہ عرس مبارک کو یوم شہید ناموس رسالت کے طور پر منایا نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں قران خوانی کی گی مرکزی اجتماع انکے مزار میانی صاحب میں ہوا مشا ئخ کونسل کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم الدین نے راج پال کو واصل جہنم کر کے عاشقان رسول کے سر فخر سے بلند کر دیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے غازی علم الدین شہید کے کیس کی پیروی کر کے ثابت کیا کہ پاکستان میں لبرل سیکولر اور لادین عناصر کی گنجائش نہیں۔
تحفظ ناموس رسالت پر پہرہ کیلئے ہر وقت تیار ہیں:پیر اعجازاشرفی
Nov 01, 2022