حقیقی فلاحی معاشرہ بنانے کیلئے حضور کے احکامات پر عمل کرناہوگا:مولانا امجد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک موڑ سے گزررہا ہے۔ معاشرے کوحقیقی فلاحی معاشرہ بنانے کیلئے حضور سرورکائنات کے احکامات پر مکمل عمل کرناہوگا۔کشمیر میں بھارتی مظالم کا عرصہ طویل ہوگیا ہے۔ عالمی ادارے ابھی بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد ابوبکر صدیق اور گاﺅں پڈے منہالہ میں شان مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان اجتماعات سے مولانا حنیف،مولانا عبدالرحمن،مولانا عبدالعزیز، مولانا حبیب،مولانا قاسم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
 جبکہ حاجی عبدالحمید، میاں شکیل،میاں رضوان،صوفی طالب ،حافظ عبد القدیر،قاری حسن،حافظ عرفان،حافظ عمیر،قاسم افضل، حافظ حسین، حافظ حارث،عمیر احمد، حسنین نعیم اور دیگر موجود تھے۔ مولانا محمد امجد خان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنا حق خود ارادیت مانگتے ہیں جو انڈیا کو آخر کار دینا پڑے گا۔ ملک سے بدعنوان،بے اصولی اور حق تلفی کا خاتمہ نظام مصطفیکے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں۔ اسی پاک نظام کیلئے علماءاسلام کوشاں ہیں اور یہ نظام پرامن جدوجہد کے ذریعے لاکر دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن