ڈی سی لاہور کی کھلی کچہری ،سائلین نے محمد علی کو مسائل سے آگاہ کیا

Nov 01, 2022


لاہور(خبرنگار)ڈی سی آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے ڈی سی لاہور محمد علی نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا۔ سائلین نے ڈی سی لاہور محمد علی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ریونیو سے متعلقہ اور دیگر متفرق کیسز کو سنا۔ڈی سی لاہور محمد علی نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو سے متعلقہ کیسز کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ ریونیو کیسز کو تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ سائلین کے مسائل کو کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ڈی سی آفس لاہور میں آکر اپنے مسائل بتا سکتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ صبح 10 سے 11 بجے تک کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو سنا جاتا ہے۔

مزیدخبریں