گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بارکا اجلاس زیر صدارت ملک عبد الستار اعوان ہوا جس میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بار چوہدری آصف محمود رندھاوا نے سر انجام دیے اجلاس میں ملک شکیل الرحمن خاں ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ بار کا ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک شکیل الرحمن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی کامیابی حق کی فتح اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے جس پر بار کے تمام ارکان مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ ۔ دریں اثناء پیپلز لائزر فورم کا اجلاس ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا جس میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پیپلز لائرز فورم میاں احد محمود رامے ایڈووکیٹ نے سر انجام دیے اجلا س میں سید آفتاب زید ی ڈویژنل صدر پیپلز لائز ر فورم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اجلاس میں ملک شکیل الرحمن خاں ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ بار کے حالیہ الیکشن میں ایڈیشنل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی اجلاس میں سنیئر نائب صدر پیپلز لائرز فورم رانا ایوب علی خاں ،شاہد اسلام نائب صدر ، خالد لطیف ڈھلوں ، سید فیصل شاہ ، میاں عدنان اکرام ، رانا علی داد ، رائو لیاقت علی خان کے علاوہ کثیر تعداد وکلاء نے شرکت کی ۔
شکیل الرحمن کا ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کو رٹ بار بنناحق کی فتح ہے:عبد الستار اعوان، ناصر عبادت
Nov 01, 2022