آرٹس کونسل الحمراءمیں کلاسیکل موسیقی کی 6 روزہ ورکشاپ کا آغاز 


لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں کلاسیکل موسیقی کی 6 روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔نامور استاد شفقت علی خان ورکشاپ میں تربیت دے رہے ہیں۔نامور کلاسیکل گلوکار استاد شفقت علی خان نے نوجوان آرٹسٹوں کو کلاسیکل موسیقی کے تھیوری کے ساتھ ساتھ عملی طور پر سنا کر تربیت فراہم کرتے رہے۔ نوجوان نے بڑے ذوق و شوق سے ورکشاپ میں شرکت کی اور برمحل سوال پوچھے جن کے استاد شفقت علی خان نے تفصیلی جوابات دیئے۔ اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہو رآرٹس کونسل الحمراءذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ ورکشاپ نوجوان آرٹسٹوں کیلئے نہایت ثمر آور ثابت ہوگی۔استاد شفقت علی خان اپنے شعبے کے منجھے ہوئے کلاسیکل گلوکار ہیں۔ جو کلاسیکل موسیقی کے تاریخ،ترقی کے مراحل،تکنیکی امور و دیگر پہلو کا بخوبی احسن علم رکھتے ہیں۔

 الحمراءکی یہ کاوش موسیقی سیکھنے والوں کیلئے ایک سنہری موقع ہے۔ واضح رہے یہ ورکشاپ 5نومبر 2022تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ میں شرکت کیلئے بڑی تعدادمیں نوجوانوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جو کلاسیکل موسیقی کی ترویج وترقی کیلئے قابل تحسین امر ہے۔

ای پیپر دی نیشن