گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے متعصب فیصلے کو کالعدم کرکے قائد عمران خان کو صادق و امین قرار دے دیا،این اے 45کرم کی شاندار جیت نا اہل حکومت کے خلاف عوام کا دوٹوک فیصلہ ہے قائد عمران خان نے چودہ جماعتوں کے نا اہل ٹولہ کو مسلسل سات بار شکست دیکر ثابت کر دیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت رتی برابر ساکھ نہیں رکھتی پاکستانی قوم نے نا اہل ٹولے کو بری طرح مسترد کر دیا ہے اور صرف اور صرف قائد عمران خان اور پی ٹی آئی پر اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج گوجرانوالہ کی عوام اپنے ہردلعزیز قائد کا تاریخ ساز استقبال کرے گی اور ناجائز طور پر مسلط کردہ جعلی حکومت کے خلاف دوٹوک فیصلہ سنائے گی۔ حقیقی آزادی مارچ نے جعلی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں ہیں بہت جلد عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور ملک غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر حقیقی آزادی سے ہمکنار ہوگا۔
آج گوجرانوالہ کے عوام ہردلعزیز قائد کا تاریخ ساز استقبال کریں گے: صدیق مہر
Nov 01, 2022