گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب تقریبات پر 3 روز ہ نمائش کا فیصلہ 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ مذہب کے بانی باباگورہ نانک کے جنم دن کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں تقریبات کے موقع پر ملکی ثقافت کے فروغ کے 3 روز ہ نمائش کا اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ نمائش کے انتظام و انصرام کے انچار ج ذیشان رمضان کے مطابق نمائش کے سٹالز تقریبا ت کے ایک روز قبل 5نومبر کو ہی قائم کر دیئے جائیں جبکہ سٹالز 6سے 8نومبر تک موجود رہیں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ 100 کے قریب سٹالز لگائے جائیں جن میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف اشیاءجن میں خطاطی کے نمونے، ہینڈی کرافٹ، جیولری، ہینڈ میڈ اشیاءو گھریلو آرائش کا سامان، فٹ ویئر، پارجات اور سلے ہوئے کپڑے ، فٹ ویئر کے سٹالز قائم ہونگے ۔ جبکہ کھانوں کے سٹالز بھی قائم ہونگے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...