شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ انجینئر کاشف معراج گجر نے کہا ہے وفاقی وزیر داخلہ کی دھمکیاں انکی گیڈر بھبھکیاں ہیں یہ صرف اورصرف عمران خان کی عوامی مقبولیت اور انکے بیانیہ کی کامیابی سے بوکھلاکر اوچھے اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں وفاقی حکومت کے وزراء ،مشیر دن رات عمران خان کی کردارکشی پر مصروف ہیں عمران خان کو اپنی سیاست سے زیادہ ریاست عزیز ہے خود حکومت فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے جو عمران خان اور فوج کو آمنے سامنے لاکر ملک کے حالات کو خراب کرنیکی کوشش کررہے ہیںتاکہ عمران خان کا پرامن لانگ مارچ انکی سازش کی نظر ہوجائے مگر وہ اپنے مقاصد میںکامیاب نہیںہونگے انشاء اللہ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی قوم بڑی خوشخبری سنے گی ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری معراج خالد گجر کے ڈیرہ پر قافلہ کے ہمراہ کامونکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔